حکومت سندھ کا ایکسپو سینٹرمیں 10 ہزاربستروں پرمشتمل کورونا اسپتال بنانے کا فیصلہ

حکومت سندھ کا ایکسپو سینٹرمیں 10 ہزاربستروں پرمشتمل کورونا اسپتال بنانے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں 10 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال قائم کیا جائے گا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 211 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ سندھ کے مطابق سکھر 151، کراچی 59 اورحیدرآباد میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا سے نمٹنے کے لئے حکومت سندھ اقدامات میں پیش پیش ہے اور روازنہ کی بنیاد پر  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی زیرصدارت اجلاس ہو رہے ہیں جس میں اہم فیصلے کئے جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔