پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں کرونا کی صورت حال پر اظہار تشویش

 پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں کرونا کی صورت حال پر اظہار تشویش

اسلام آ باد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں کرونا کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں کرونا پر تفصیلات فراہم کرے،بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرے تاکہ متاثرہ لوگوں کی مکمل معلومات حاصل کی جاسکے اور ان کو صحت کی سہولیات اور ضروی اشیاء فراہم کی جاسکیں، کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے اور حفاظت کے لئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں، صورتحال میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے، حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے سپیشل سیکرٹری کی نگرانی میں کرائسس مینیجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے، بیرون ممالک میں موجود پاکستانی شہری وہ احتیاط کریں، عوامی اجتماعات اور مقامات میں نہ جائیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، میڈیا لوگوں کو حفاظت اور احتیاط کرنے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈائون کو 228دن ہو گئے ہیں، وہاں عوام مسلسل بنیادی آزادیوں اور حقو ق سے محروم ہیں، گزشتہ چند دنوں کے دوران بھارتی مقبوضہ افواج نے اسلام آ باد اور بارہ مولہ کے علاقوں میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے عوام کے ساتھ ظالمانہ اور غیر انسانی سلوک کی مذمت کرتا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مواصلات کا بلیک آئوٹ فوری طور پر ختم کرے، کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر میں سے متاثرہ عوام کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان بھارت پر زور دیتا ہے کہ وہ وہ علاقہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کرے تاکہ متاثرہ لوگوں کی مکمل معلومات حاصل کی جاسکے اور ان کو صحت کی سہولیات اور ضروی اشیاء فراہم کی جاسکیں۔

پاکستان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو اٹوٹ انگ قرار دینے کی کو ششوں کو مسترد کرتاہے جو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی واضح خلاف ورزی ہے، چین کے صدر کی دعوت پر پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی اور وزیر منصوبہ بندی کے ہمراہ چین کا دورہ کیا، صدر داکٹر عارف علوی کا دورہ چین پاکستان چین کے گہرے تعلقات،مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی عمدہ روایات کے تحت پاکستان کا اپنے آہنی بھائی کے ساتھ ایک اظہار یک جہتی تھا، دونوں ممالک نے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا، انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکنے اور حفاظت کے لئے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے کئی اقدامات اٹھا رہے ہیں، صورتحال میں مسلسل تبدیلی آرہی ہے، حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزارت خارجہ نے مختارنامہ کی تصدیق کے علاوہ تمامنصلر سروسز براہ راست فراہمی 3اپریل تک معطل کر دی ہے، دستاویزات کی تصدیق کورئیر کمپنیوں کے ذریعے کی جائیگی، وزارت خارجہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے سپیشل سیکرٹری کی نگرانی میں کرائسس مینیجمنٹ یونٹ قائم کیا ہے، تاکہ وزارت خارجہ اور سفارت خانوں اور تارکین وطن کے ساتھ رابطہ کو قائم رکھا جاسکے، سفارت خانوں نے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے خصو صی ہاٹ لائز قائم کی ہے، تارکین وطن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ احتیاط کریں اور صحت کا خیال رکھیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، میڈیا صورتحال میں لوگوں کو حفاظت اور احتیاط کے حوالے سے آگاہی فراہم کرے۔