سلیکشن کمیٹی سے اختلاف نہیں،حامیزہ کے معاملے کو وکلا دیکھ رہے ہیں: بابر اعظم

سلیکشن کمیٹی سے اختلاف نہیں،حامیزہ کے معاملے کو وکلا دیکھ رہے ہیں: بابر اعظم
کیپشن: سلیکشن کمیٹی سے اختلاف نہیں،حامیزہ کے معاملے کو وکلا دیکھ رہے ہیں: بابر اعظم
سورس: file

لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا  ہےکہ جنوبی افریقہ کا دورہ ہمارے لئے انتہائی اہم ہے ۔آخری بار ون ڈے میچز زمباوے کے خلاف کھیلے تھے ۔کوشش کریں گے سیریز جیت کر ورلڈ چیمپئن شپ کے لئے پوائنٹ حاصل کریں ۔زمباوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نواجوانوں کو موقع دیا جائے گا۔

لاہور میں  ورچوئل پریس کانفرنس  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   سلیکشن کمیٹی اور میرے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔  کوشش ہوگی کہ ورلڈکپ کوالیفائنگ کے اہم پوائنٹس حاصل کریں،  وائٹ بال فارمیٹ میں جنوبی افریقہ سے سیریز آسان نہیں ہوگی۔ 

زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہے اس میں نوجوان لڑکوں کو موقع دیا ہے۔ بطور کپتان میرا ہدف ہے کہ قومی ٹیم کو ٹاپ تھری پوزیشن میں لاؤں۔ سیلیکشن پر ڈیبیٹ ہونا اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ   باتیں بند کمروں میں ہو تو زیادہ اچھا ہوتا ہے،  کھلاڑیوں کے انتخاب پر بحث ہوتی رہتی ہے، ایسی کوئی بات نہیں کہ میری مرضی کے لڑکے نہیں رکھے،۔ میرے سلیکشن پر اختلافات کی باتیں ہورہی ہے،ناموں پر بحث ہو تی ہے یہ ہونی چاہیے۔کپتانی کرتے ہوئے بہت سیکھا اور آگے بھی سیکھوں گا۔

کپتان کرکٹ ٹیم نے مزید کہا کہ صحت مندانہ بحث ہوتی ہے میں اب بھی کہوں گا کہ میٹنگ کی باتیں باہر نہیں آنی چاہیے۔شرجیل خان کی فٹنس اچھی نہیں لیکن فارم اچھی ہے۔میں فیصلےٹیم کےلئےلیتا ہوں ، انفرادی طور پر کسی کے لئے فیصلے نہیں کرتا۔یہ تاثر غلط ہے کہ میں آگے بڑھ کر خود فیصلے نہیں کرتا۔ساؤتھ افریقہ میں اچھا کھیلیں گے، ساؤتھ افریقہ کو ہرایا ہوا ہے لیکن آسان نہیں لیں گے۔

حامیزہ نامی خاتون کوہراساں کرنے کے معاملے پر عدالت کی طرف سے مقدمہ درج کرنے کے حکم کے حوالے سے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ میرے وکلا اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں،میرا فوکس کھیل پر ہے۔ 

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا کے لیے تربیتی کیمپ آج شروع ہو  رہا ہے۔قومی ٹیم 27 مارچ کو چارٹرڈ طیارے پر جنوبی افریقا روانہ ہوگی۔