چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عراق

چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عراق
کیپشن: چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا دورہ عراق
سورس: file

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے عراقی وزیر دفاع ،چیف آف سٹاف اور فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا عراق کے سرکاری دورےپر ہیں، جہاں انہوں نے عراقی وزیر دفاع جمعہ الجبوری، عراقی چیف آف سٹاف جنرل عبدالامیر اور کمانڈر عراقی ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل شہاب علی سے ملاقاتیں کیں۔

 ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عراقی وزرات دفاع آمد پر جنرل ندیم رضا کو گاڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ 

انہوں نے ڈیفنس یونیورسٹی ہائیر ملٹری سٹڈیز کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل سعد ہاشم سے بھی ملاقات کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے انتہا پسندی اور تشدد کی روک تھام میں پاکستان کے مثبت کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے خطے بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے لیے پاکستانی کاوشوں سے آگاہ کیا۔