ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے بالآخر پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، خوشخبری آ گئی

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت نے بالآخر پاکستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے، خوشخبری آ گئی
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کی تشویش پر بھارت کا جواب آگیا
سورس: file

لاہور:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے رواں سال بھارت میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم تماشائیوں اور صحافیوں کو ویزوں کے اجراء پر رضا مندی ظاہر کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارت میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ  میں  پاکستانی ٹیم، تماشائیوں اور صحافیوں کے ویزہ مسائل اور سیکیورٹی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس حوالے سے بھارت سے تحریری گارنٹی طلب کرے۔ 

بی سی سی آئی نے آئی سی سی کی جانب سے جواب طلب کئے جانے پر تحریری جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال اکتوبر، نومبر میں شیڈول آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے  پاکستان کے معاملات خوش اسلوبی سے حل کئے جائیں گے۔بھارت کے تحریری جواب کے بعد اب یہ معاملہ آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا جو 31 مارچ اور یکم اپریل کو شیڈول ہے۔ 

 واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ2020 میں آسٹریلیا میں ہونا تھا جسے عالمگیر موذی وباء کورونا وائرس کے باعث ملتوی کرتے ہوئے  2021ءمیں بھارت میں شیڈول کیا گیا جو اکتوبر اور نومبر میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے کورونا وائرس کے باعث گزشتہ سال  اگست میں مردوں اور خواتین کے عالمی مقابلوں کے حوال ےسے چند اہم فیصلے کئے تھے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے نے کہا تھا کہ آئی سی سی ایونٹس کے مستقبل کے حوالے سے اب ہماری سوچ بالکل واضح ہے اور ہمارے تمام اراکین کی توجہ ملتوی ہونے والے مقابلوں کو دوبارہ شیڈول کرنے پر مرکوز ہے۔2021 میں ٹی20 ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق بھارت میں منعقد ہوگا اور 2022 میں آسٹریلیا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔