حج پر جانے والوں کے لئے سعودی حکومت کی کڑی شرط

حج پر جانے والوں کے لئے سعودی حکومت کی کڑی شرط
سورس: File photo

ریاض، حج پر آنے والوں کے لئے سعودی عرب نے کڑی شرط رکھ دی 

تفصیلات کے مطابق سعودی حکام کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حجاج کرام کی اہلیت کےلئےکورونا ویکسی نیشن کا مکمل کورس لازمی ہے ۔ 

 رواں سال حج کےخواہش مند افراد پر منظورشدہ کورونا ویکسین کی شرط عائد کردی اور ہدایت کی کہ کورونا ویکسی نیشن کاکورس مکمل کریں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک سےآنےوالےعازمین حج منظورشدہ ویکسین کی رپورٹ پیش کریں گے اورسعودی عرب پہنچنے کے بعد ان  کو 72 گھنٹے کیلئے قرنطینہ کیاجائےگا۔

حکام نے کہا ہے کہ مملکت آمد سے کم ازکم 2 ہفتے قبل ویکسین کاکورس مکمل کرلیں اور مملکت آنےسے72گھنٹےقبل پی سی آرٹیسٹ کرانالازمی ہوگا۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق سماجی فاصلے کااصول اورماسک کی پابندی لازمی ہوگی، ہجوم کوکنٹرول کرنےکیلئےعازمین کے گروپس مرتب کیے جائیں گے، ہرگروپ میں100افرادسےزیادہ شامل نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل  سعودی عرب کے وزیر برائے صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا  تھا کہ رواں سال حج ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کو کرونا ویکسین لازمی لگوانا ہوگی۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ’حج سیزن سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کرونا کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں گے‘۔