سونا مہنگا ہو گیا

سونا مہنگا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: مقامی صرافہ بازار میں آج دوسرے روز بھی سونے کی قیمت اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 7,200 روپے ہو گئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا اور 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہو گئی۔ 
24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 91 ہزار 907 روپے ہو گئی  22 قیراط 10 گرام سونا 84 ہزار 248 روپے میں فروخت ہوا۔ 
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 1737 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔