لاہور میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی، 45 دکانیں اور شادی ہال سیل

لاہور میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی، 45 دکانیں اور شادی ہال سیل
کیپشن: لاہور میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی، 45 دکانیں اور شادی ہال سیل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کے ضابطہ کار (ایس او پیز) کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی دکانیں، میرج ہالز سیل کر دئیے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس سے متعلق وضع کردہ ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر 45 دکانیں اور میرج ہال سیل کر دیا گیا جبکہ ملتان میں بھی 6 دکانیں سیل، تین شادی ہال اور 9 بسوں پر جرمانہ عائد  کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث کئی اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے خلاف ورزیاں جاری رہنے کی صورت میں سخت فیصلے کرنے کا عندیہ بھی دیا جا چکا ہے۔