ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.19 فیصد کمی، ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری
کیپشن: مہنگائی کی شرح میں کمی آگئی ، سرکاری اعدادوشمار
سورس: File photo

اسلام آباد:  مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جس دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے اعداد شمار پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں0.19 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 13.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور  9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 8 روپے  اور انڈےفی درجن 2 روپے  13پیسے،   5لیٹر برانڈڈ خوردنی تیل 5 روپے 23 پیسے مہنگا ہوا۔ اسی طرح آلو، چینی، آٹا، گھی، جلانےکی لکڑی،مصالحہ جات،گڑاور دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتےمیں زندہ مرغی کی قیمت میں 16 روپے 95 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جبکہ پیاز، لہسن، تازہ دودھ، دال مسور، دال مونگ اور ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔