ملک میں کورونا سے دو اموات، مثبت کیسز کی شرح بھی مزید کم ہو گئی

ملک میں کورونا سے دو اموات، مثبت کیسز کی شرح بھی مزید کم ہو گئی

  

  اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کم ہو گئیں  جبکہ مثبت کیسز کی شرح میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد  اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 328 ہو گئی ۔

 https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1504932020132225024?s=20&t=UIFYaZ1CytmUoiGH_UR_1A

 کورونا کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں مزید39 ہزار67ٹیسٹ کیے گئے جس میں483افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔مثبت کیسز کی شرح ایک عشاریہ 23 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار503مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں