زمان پارک اور اسلام آباد واقعہ پر پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم آج اہم میٹنگ کرئے گی

زمان پارک اور اسلام آباد واقعہ پر پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم آج اہم میٹنگ کرئے گی

 لاور :زمان پارک  اور اسلام آباد  واقعہ پر  پی ٹی آئی کی  قانونی ٹیم  آج اہم  میٹنگ  کرئے  گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما  چودھری فواد حسین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز  پارٹی چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد میں پیشی کیلئے روانگی کے بعد لاہور پولیس کے  زمان پارک میں ان کی رہائشگاہ  پر دھاوا  بولنے کے واقعہ پر پارٹی نے   آج قانونی ٹیم کی میٹنگ بلا ئی  ہے، ان کا کہنا تھا کہ  میٹنگ میں  لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو ہو ا میں  اڑا کر عمران خان کی رہائش گاہ میں پولیس داخل ہونے ،  چادر اور چار دیواری کے ہر اصول کو پامال کرنے  اورمعصوم لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا نے  پر قانونی چارہ جوئی سے  متعلق مشاور کی جائے گی ۔ 

 چودھری فواد حسین کا کہنا تھا کہ  لاہور کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی پیشی  کے وقت جو   کچھ  ہوا  یہ تمام واقعات پاکستان میں جاری آئینی بحران کا شاخسانہ ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ  عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑانا ناقابل معافی ہے ،ہائیکورٹ اپنے فیصلوں کا پہرہ دیں تمام پولیس آفیسرز جنہوں نے غیر قانونی آپریشن کیا اور تشدد میں ملوث ہوئے ان پر پرچے درج کرا رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں