زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ایک روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور

زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ایک روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور :زمان پارک پولیس آپریشن میں گرفتار 102 ملزمان کا ایک روزہ  جسمانی ریمانڈ منظور  کرلیا گیا ۔

عدالت نے کل ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔پولیس ملزمان کو سخت سکیورٹی میں لیکر عدالت سے واپس روانہ ہوگئی ۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ غلام رسول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے اسلام آباد جاتے ہی زمان پارک میں پولیس نے آپریشن شروع کردیا تھا ۔ پولیس دروازہ توڑ کر عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر داخل ہو ئی ۔ گھر کے اندر سے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ  ،  فائرنگ   اور  پٹرول بموں سے  حملہ کیا گیا تھا ۔   

مصنف کے بارے میں