جانیئے کیسے آپ کا پیارا پالتو جانور آپ کی نیند کو نقصان پہنچا سکتا ہے

 جانیئے کیسے آپ کا پیارا پالتو جانور آپ کی نیند کو نقصان پہنچا سکتا ہے

اگرچہ پالتو جانور صحت پر بہت سے مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں، لیکن بعض اوقات یہی  پالتو جانور  پرسکون نیند میں خلل کا باعث بھی بن جاتے ہیں۔

 ہیومن اینیمل انٹریکشنز  نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق   گھر میں پالتو  کتے کا ہونا نیند کی خرابی اور مجموعی طور پر سونے میں دشواری  کا سبب بن سکتا ہے ، جب کہ بلی کی وجہ سے  رات کے وقت ٹانگوں میں جھٹکے لگنے کے   امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں  ۔

یہ مطالعہ مشاہداتی تھا، یعنی محققین یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ پالتو جانور خراب نیند کا باعث بنتے ہیں، لیکن نتائج پچھلے مطالعات سے مطابقت رکھتے تھے جس میں پتا چلا کہ پالتو جانوروں کی ملکیت نیند کے معیار کو منفی طور پر متاثر کرتی ہے۔

 لنکن میموریل یونیورسٹی کے صحت عامہ اور تحقیق کے اسسٹنٹ پروفیسر لارین وِسنسکی  کا کہنا ہے کہ  اس تحقیق میں یہ نہیں دیکھا گیا کہ لوگوں کے پالتو جانور کہاں سوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کیا ایک کتا بستر پر تمام جگہ لے رہا ہے؟ کیا پالتو جانور کے مالک کے سر کے بالکل ساتھ بلی اپنا سر  گھماتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ  مستقبل کے مطالعے کے لیے یہ ایک اچھی سمت ہے  لیکن ابھی اس کی مزید تفصیلات میں جانے کی ضرورت ہے جیسے کہ مالکان سے مزید پوچھا جائے کہ  ان کے پالتو جانور کہاں سوتے ہیں اور وہ پالتو جانور ان کی نیند میں کیسے خلل ڈال رہے ہیں۔"

 
 سویڈن میں اپسالا سلیپ سائنس لیبارٹری میں نیند کی تحقیق کرنے والی لیو وین ایگمنڈ  کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ان کی طرف  سے کی گئی  تحقیق  میں  انہوں نے اور ان کی ٹیم نے پایا کہ بلی کا ہونا رات کی کم نیند سے منسلک ہے، لیکن کتے کا ہونا نیند میں ہونے والی تبدیلیوں سے منسلک نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی  یہ ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت  ہے کہ آیا یہ نتائج اتفاقی تھے، یا پالتو جانور واقعی نیند کے مسائل کا باعث بن رہے تھے۔

 ان کا کہنا تھا کہ  نئی تحقیق میں پائی جانے والی ایسوسی ایشن کا ممکنہ طور پر پالتو جانور رکھنے سے زیادہ تعلق ہے - اور اس منفرد بلی یا کتے سے منسلک بہت سے مختلف عوامل - بجائے اس کے کہ وہ پالتو جانور کہاں سوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ "اگر  کسی کے پاس پالتو جانور کتا یا بلی ہے اور وہ نیند کی کمی کا شکار ہے تو   تو انہیں دیکھنا چاہیے کہ یہ مسئلہ  کہاں سے آرہا ہے۔" اگر یہ پالتو جانور ہے تو، "دیکھیں کہ رکاوٹ کہاں ہے اور آپ اسے کیسے ٹھیک کرسکتے ہیں کیونکہ  پالتو جانور سے محبت کی وجہ سے اسے گھر سے نکالا نہیں جاسکتا لیکن اسکی رات میں سونے کی جگہ اور عادات میں  تبدیلی کی جاسکتی ہے تاکہ آپ کی  نیند پر سکون ہو سکے اور آپ کا پیارا جانور بھی آپ کے پاس ہی رہے ۔

مصنف کے بارے میں