اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے زمان پارک آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھیں انہیں! یہ سیاسی لوگ نہیں تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جو کالعدم تنظیموں سے یہاں بھرتی کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انہیں غور سے دیکھیں! سچ کو چھپانا مشکل ہے۔ یہ سب سیاسی کارکنان نہیں یہ تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جو ان کالعدم تنظیموں سے یہاں بھرتی کئے گئے جن کی عمران خان ہمیشہ حمایت کرتا رہا ہے۔
Watching the videos closely, it's hard to ignore the truth - these are NOT political workers. They are trained terrorists & miscreants recruited from banned outfits that IK has always been supportive of. The evidence speaks for itself. The state must act before it’s too late. pic.twitter.com/3g6nDUuH1w
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 19, 2023
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ثبوت خود اپنے منہ سے بولتا ہے، حکومت اس پر ضرور کارروائی کرے اس سے قبل کہ دیر ہوجائے۔