نواز شریف کی وزیراعظم کو بالخصوص پنجاب میں ہر صورت قانون کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت

نواز شریف کی وزیراعظم کو بالخصوص پنجاب میں ہر صورت قانون کی عملداری یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم کو بالخصوص پنجاب میں ہر صورت قانون کی عملدراری کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی (ن) لیگ کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز سے ملاقات ہوئی اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شریک ہوئے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ پولیس، سکیورٹی اداروں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیر اعظم کو ہر صورت قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا اور جب بھی بلایا گیا تو پیش ہوئے۔ 
نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعظم کو تمام اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کو ٹکٹ کے معاملے میں ترجیح دی جائے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور مریم نواز کو اتحادی جماعتوں کے پیر کے روز بلائے جانے والے اجلاس کے معاملے پر اعتماد میں بھی لیا۔ 

مصنف کے بارے میں