عمران خان کی رہائش گاہ پر ’حملہ‘، مقدمے کی درخواست میں مریم نواز اور رانا ثناءاللہ نامزد

عمران خان کی رہائش گاہ پر ’حملہ‘، مقدمے کی درخواست میں مریم نواز اور رانا ثناءاللہ نامزد

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس اہلکاروں کے حملے کے خلاف درخواست میں مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی رہائش گاہ کے نگران اویس احمد کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے حملے کے خلاف مقدمے کی درخواست تھانہ ریس کورس میں دی گئی ہے جس میں نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور، سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز افضل کوثر، ایس ایس پی آپریشن صہیب اشرف، تھانہ سی آئی اے اور صدر کے ایس پیز بھی نامزد ہیں۔
ذرائع کے مطابق درخواست کے ساتھ لائسنس شدہ اسلحہ ساتھ لے جانے اور گھر سے لے جانے والے سامان کی بھی تفصیلات شامل ہیں جبکہ مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے حملے کے دوران ملازمین سے 50 ہزار روپے بھی چھین لئے تھے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کپڑے اور 10 جوڑی یونیفارمز، عملے کی دستاویزات، اے ٹی ایم، پرفیومز، ہیئر ڈرائر مشینیں، 9 ایس ایم جی گنز، دو پستول اٹھائے گئے جبکہ درخواست میں قانونی اسلح کے لائسنس نمبرز اور گولیوں کی تفصیل بھی درج ہیں۔

مصنف کے بارے میں