کترینہ کیف اور کنگنا رناوت کے جھوٹ بے نقاب

ممبئی : بالی ووڈ میں اکثر اداکارائیں اپنی اصل عمر سے چھوٹی نظر آتیں ہیں مگر کچھ اداکارئیں اپنی اصل عمر چھپانے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیتی ہیں۔ ایسا ہی ایک انکشاف بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور کنگنا رناوت کے بارے میں سامنے آیا ہے۔

کاسمو پولیٹن انڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ کا سہارا لیا۔ بالی ووڈ انڈسٹری کے ابتدائی دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران کترینہ سے جب ان کی عمر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب دیوار برلن گرائی گئی تو ان کی عمر 8 سال تھی۔ واضح رہے کہ دیوار برلن 9 نومبر 1989 کو گرائی گئی تھی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کترینہ کیف 1981 میں پیدا ہوئی تھیں اور اب وہ بھی 36 سال کی ہو چکی ہیں لیکن کترینہ کیف اپنی عمر 16جولائی 1983 سے کا?نٹ کرتی ہیں۔
بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت بھی ایسی صف میں شامل ہیں۔ 2009 میں انہوں نے اپنے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی عمر صرف 22 سال ہے تاہم اس وقت پاسپورٹ پر ان کی عمر 28 سال درج تھی۔ اگر اب کنگنا کے حساب سے دیکھا جائے تو ان کی عمر تقریباً 29 سال ہے لیکن سرکاری دستاویزات کے مطابق وہ اپنی زندگی کے 36 ویں سال میں ہیں۔

'