وزیرا عظم کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیرا عظم کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف چین کے 6روزہ کامیاب دورے سے واپسی کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر کل بروز ہفتہ سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

اپنے دورے میں میاں نوازشریف شاہ سلمان اوردیگر مسلم رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ وہ اس موقع پر ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

اس کانفرنس سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ بھی خطاب کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

واضح رہےامریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کا بطور صدر   سعودی عرب کا پہلا دور ہ ہے ۔جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کانفرنس کی سائیڈ لائن پر ملاقات متوقع ہے ۔