اگلے 48گھنٹوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اگلے 48گھنٹوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ،محکمہ موسمیات

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے آئند 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران راولپنڈی، سرگودھا ، فیصل آباد، بہاولپور ڈویژن ، اسلام آباد ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اگلے 2روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، سرگودھا ، فیصل آباد، بہاولپور، ہزارہ ،سکھر ، لاڑکانہ، کوئٹہ ڈویژن، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بگروٹ میں07، گلگت، سکردو، بونجی 02، گوپس ،استور01، مالم جبہ06،کالام02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دادو،شہید بینظیرآباداور لاڑکانہ میں 47 ، جیک آباد، سکھر 46 ، رحیم یار خان، روہڑی، موہنجودڑو اور تربت میں 45 جبکہ آج لاہور میں زیادہ سے زیادہ 40، اسلام آباد 36، کراچی 35،پشاور 38، کوئٹہ 34،گلگت 28اور چترال میں 35ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔