پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں رات کے وقت بھی کارروائی کرسکے گی،ڈائریکٹر آپریشنز

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں رات کے وقت بھی کارروائی کرسکے گی،ڈائریکٹر آپریشنز

فیصل آباد:وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرعوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔


اس سلسلے میں ملاوٹ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز کے لیے تیسری شفٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ صبح اور شام میں کام کرنے والی ٹیموں کے علاوہ رات کے وقت کاروائیوں کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی سپیشل آپریشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ دن میں کاروائیوں کے علاوہ سپیشل آپریشن ٹیمیں رات کے وقت کاروائیاں کیاکریں گی۔

ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا اس سے پہلے 2شفٹوں میں کام ہو رہا تھا، اب 3شفٹیں بنا دی گئی ہے۔رات کے وقت کا م کرنے والے پروڈکشن یونٹس چیک کرنے کے لیے تیسری شفٹ میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو رات 12بجے تک کا م کیا کریں گی۔