ایوانکا ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی پہلی بار چلنے کی ویڈیو شئیر کر دی

ایوانکا ٹرمپ نے اپنے بیٹے کی پہلی بار چلنے کی ویڈیو شئیر کر دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیٹے تھیوڈور کی پہلی بار چلنے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جو چند ہی لمحوں میں وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھہ تھیوڈور مزے سے ہنس رہا ہے اور چلنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔

35 سالہ ایوانکا اس کو بار بار کمرے میں جانے کا اشارہ کر رہی ہے۔ ایوانکا ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 9 ہزار لوگوں نے لائک کیا اور 1 ہزار بار شئیر کر چکے ہیں۔

3835cd03f13206cc796cbe7e6c1bf9f8

یاد رہے ایوانکا ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاﺅس میں امریکی انتظامیہ کے مرکز ویسٹ ونگ میں رضاکارانہ طور پر کام کر رہی ہیں اور وہ اس کام کے لئے تنخواہ بھی نہیں لے رہی۔ ایوانکا کے شوہر بزنس مین جیرڈ کشنیر بھی وائٹ ہاؤس کے سرکاری عہدیداروں میں شامل ہیں اور انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کے طور پر حلف اٹھا رکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں