طاہر نے نکاح نامے پر زبردستی دستخط کرائے، بھارتی خاتون کا عدالت میں بیان

طاہر نے نکاح نامے پر زبردستی دستخط کرائے، بھارتی خاتون کا عدالت میں بیان

اسلام آباد: بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے وکیل کے ذریعے اپنی شہری عظمیٰ کا بیان اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرایا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری بھی عدالت میں موجود تھے۔

چھ صفحات پر مشتمل اپنے بیان میں عظمیٰ نے طاہر کو جھوٹا اور اس کے حلف نامے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے عدالت سے بھارت واپس جانے کی اجازت مانگ لی۔خاتون نے موقف اختیار  کیا کہ اس کا ویزا تیس مئی کو ختم ہو رہا ہے۔

دوسری جانب طاہرکا دعویٰ ہے کہ اس نے عظمیٰ سے بونیر میں کورٹ میرج کی اس کی پہلی شادی اور بچوں کا عظمیٰ کو پہلے سے علم تھا۔

گزشتہ دنوں بھارتی خاتون عظمی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارت واپس جانے کی اجازت اور پولیس کی تفتیش سے استثنیٰ دیا جائے۔ اسلام آباد سے واہگہ بارڈر تک سکیورٹی فراہم کی جائے اور شوہر کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

عظمیٰ کے شوہر طاہر نے بھی عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی کہ اس کی بیوی کو بھارت جانے سے روکا جائے اور آزادانہ ملاقات کی اجازت دی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں