عالمی ہیکرز نے تاوان حاصل کرنے کے لیے پاکستان پر حملہ کر دیا

عالمی ہیکرز نے تاوان حاصل کرنے کے لیے پاکستان پر حملہ کر دیا

؎کراچی:عالمی ہیکرز نے سٹیٹ لائف کے کمپیوٹر پر سائبر حملہ کر کے تاواں مانگ لیا اس کے بعد سائبر کرائم سیکیورٹی ماہرین کی جانب الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان کے سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کو عالمی ہیکرز کی جانب سے سائبر حملہ کا خطرہ موجود ہے۔

ماہرین نے اس خطرے کی نشاندہی بھی کر دی ہے اور حکومت کو فوری طور پر اس خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدما ت اُٹھانے کی اپیل کی ہے۔ماہرین نے اداروں کو الرٹ جاری کیا ہے کہ ملازم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے مشورے کے بغیر کمپیوٹر آن نہ کرے جب کہ حکومت سے سائبر انسڈنٹ رسپانس کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے 3 معروف ہسپتالوں ،سیمنٹ اور ریفائنری کمپنی کے کمپوٹر سسٹمز پر حملہ کیا گیا ہے۔واضح رہے گذشتہ دنوں ہیکرز نے دنیا کے بیشتر ملکوںپر سائبر حملہ کر کے ڈیٹا ہیک کر لیا تھا اور اسکے بعد عالمی ہیکرز نے متاثرہ ممالک سے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔