رمضان المبارک میں وفاقی دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

رمضان المبارک میں وفاقی دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

اسلام آباد: اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی دفاتر کے رمضان کے مہینے میں اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کھلے رہنے والے دفاتر میں سرکاری اوقات صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کے روز صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک دفاتر میں فرائض سر انجام دیں گے۔

ہفتے میں 6 روز تک کھلے رہنے والے دفاتر کا سرکاری وقت صبح 8 سے دوپہر 1 بجے تک ہو گا۔ جمعے کو ان دفاتر کے سرکاری اوقات صبح 8 سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔

ادھر ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 26  مئی کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی بجائے 27 مئی کو نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔ ان کا کہنا تھا 26  مئی کو موسم کافی حد تک صاف ہو گا لیکن خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بادل ہونگے۔

کہتے ہیں محکمہ موسمیات رویت ہلال کمیٹی کو ڈیٹا فراہم کرتا ہے اور چاند کی عمر سمیت دیگر معلومات بھی مرکزی اور زونل کمیٹیوں کو دی جاتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں