پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ پولنگ 17 جون دن 12 بجے سے 19 جون دن 12 بجے دو دن ہو گی جبکہ حتمی نتائج کا اعلان منگل 20 جون کو ہو گا۔

ملک بھر سے ووٹر اپنا ووٹ ایس ایم ایس کے ذریعے کاسٹ کریں گے۔ انتخابات کے لیے تمام ذمہ داریاں چیف الیکشن کمشنر اعظم سواتی سر انجام دیں گے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے معاملے پر صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے تک بلے کا نشان الاٹ نہ کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں