ایسا کھٹا میٹھا پھل جو پرسکون نیند کیلئے انتہائی مفید ہے

لاہور: اکثر افراد نیند کی میں بے سکونی کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں وہ پر سکون نیند کیلئے مہنگی ادویات استعمال کرتے ہیں ایسے تمام افراد کیلئے شاندار سروے رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق اگر آپ سونے سے پہلے 2 عدد کیوی فروٹ کھائیں توآپ گہری و پرسکون نیند حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بات ایک سروے کت نتیجے میں سامنے آئی لیکن اب تک ماہرین اس کی معقول وجہ کی کھوج میں ہیں اور ان کا خیال ہے کہ شاید کیوی فروٹ جو کہ ایک کھٹا میٹھا پھل ہے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور سیروٹونن دماغ کو سکون پہنچا کر ایک مو¿ثر نیند کی وجہ بنتے ہیں۔اس کے لیے تائپے میڈیکل یونیورسٹی تائیوان کے ماہرین نے ایسے 24 افراد کو بھرتی کیا جنہیں سونے میں مشکلات کا سامنا تھا اور انہیں نیند سے ایک گھنٹے قبل کیوی پھل کھانے کو دیا گیا تو پھل کھانے والے افراد 13 فیصد وقت زیادہ سوئے۔ اس کے علاوہ ان میں بستر پر جانے کے بعد نیند کا دورانیہ بھی 35 فیصد تک کم ہوگیا۔
اس کے علاوہ کیوی فروٹ میں موجود وٹامن سی سانس کے نظام کو بہتر بناتا ہے جب کہ دمے کے مریض اگر کیوی کھائیں تو یہ ان کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میں پایا جانے والا پروٹیولائٹک اینزائم نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔ کیوی پر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایک جانب تو یہ خون کے لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور دوسری جانب بلڈ پریشر کو بھی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔