خبردار!اب آپ کا موبائل فون بھی ہیک ہو سکتاہے

اسلام آباد : ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بڑے بڑے اداروں کے بعد اب عام آدمی کی زندگی بھی سائبرحملوں سے متاثر ہوسکتی ہے، ہیکرز کمپیوٹرز کے بعد موبائل انٹرنیٹ کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں، ہیکنگ سے بچنے کے لئے صارفین احتیاط کریں۔

امریکی سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے ڈیڑھ سو ملکوں میں تین لاکھ سے زائد کمپیوٹرز پر وانا کرائے سائبر حملوں کے بعد ہیکرز کا اگلا ہدف موبائل نیٹ ورکس ہوسکتا ہے۔ہیکرز اب تک تو موبائل نیٹ ورکس کی سیکورٹی کو توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں لیکن مستقبل میں ایسا ممکن ہے، موبائل صارفین اور انٹرنیٹ یورز کو بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرآپ موبائل آلات کا استعمال کر رہے ہیں تو آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھیں اور قابل اعتماد ذرائع سے موبائل اپلی کیشنز ڈاون لوڈ کریں اور موبائل آلات کے مواد کو محفوظ رکھنے کے لیے سیکیورٹی سافٹ وئیر کا استعمال کیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہیکرز نے پوری دنیا کے ڈیڑھ سو ملکوں پر وانا کرائے سائبر حملوں کے نتیجے میں ہزاروں کمپیوٹرز کو ہیک کر کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا، سائبر حملے میں دو لاکھ سے زائد کمپیوٹر متاثر ہوئے تھے۔