غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں 19پاکستانیوں سمیت 123غیر ملکی گرفتار

غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں 19پاکستانیوں سمیت 123غیر ملکی گرفتار

انقرہ: غیر قانونی طریقے سےیورپ جانے کی کوشش میں 19پاکستانیوں سمیت 123غیر ملکی گرفتار ، 70  افغانیوں کو پولیس مسافر خانے سے گرفتار کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخلے کی کوشش میں 123 غیر ملکی ترکی میں گرفتار کرلیے گئے۔ ضلع ساکاریہ کے راستے یورپ جانے کے خواہشمند  70 افغانیوں کو پولیس نے ایک مسافر خانے سے گرفتار کیا جنہیں ایجنٹ وہاں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

دوسری جانب ضلع مش میں بھِی بعض غیر ملکی گررفتار کیے گئے جو کہ یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ان افراد میں 28 افغانی، 19 پاکستانی،5 ایرانی اور ایک بنگالی شہری بتایا گیا ہے ۔