فلپائین کے صدر نے ملک بھر میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندی عائد کر دی

فلپائین کے صدر نے ملک بھر میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندی عائد کر دی

منیلا:  فلپائین کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے ملک بھر میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندی عائد کر دی ۔

جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے اس پابندی کے ضمن میں باضابطہ طور پر ایگزیکٹو آرڈر بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت پبلک مقامات خصوصا چار دیواری والے پبلک مقامات پر سگریٹ کی فروخت اور سگریٹ نوشی پر پابندی ہو گی.

اس پابندی کا اطلاق سکولوں اور پارکوں کے گرد نواح میں 100 میٹر ز کی حدود میں 100 میٹرز کی حدود میں ہو گا ا ور یہ ایگزیکٹو آرڈر دنوں میں نافذالعمل ہو جائے گا۔

60 فلپائین کے صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے نے حال ہی میں ملک بھر میں منشیات کے خلف بڑے پیمانے پر مہم شروع کی تھی جس کے دوران منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہزاروں افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور ہزاروں کو جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں