پھلوں اورسبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد پر کشش

پھلوں اورسبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد پر کشش

سڈنی: آسٹریلوی غذائی ماہرین کے مطابق پھلوں اورسبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد کو پر کشش اورجاذب نظر بنایا جا سکتا ہے۔

آسٹریلیا کی یونیورسٹی نیو کیسل کے ماہرین کی اس حوالے سے کی جانے والی نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پھلوں اورسبزیوں کے زیادہ استعمال سے جلد پر حیر ت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے جلد پر کشش اورجاذب نظر دکھائی دیتی ہے ۔یہ جلد میں قدرتی چمک لانے کا قدرتی ٹوٹکہ ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ پھل اور سبزیاں جیسے گاجر، مولی، مالٹے ، سیب اور دیگر کا استعمال کر کے جلد کو صحت مند اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں