ابالے بغیر دودھ پینے سے پیٹ کے امراض کا خطرہ

ابالے بغیر دودھ پینے سے پیٹ کے امراض کا خطرہ

نیو یارک: امریکی یونیورسٹی کے پروفیسروں نے کہا ہے کہ ابالے بغیر دودھ پینے سے پیٹ کے امراض کا خطرہ 96 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے شعبہ صحت کے ماہرین کی جانب سے کی گئی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کچا دودھ پینا صحت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے، ابال کر دودھ پینے کے جہاں ان گنت فائدے ہیں وہیں کچا دودھ انسانی صحت کے لیے اتنا ہی نقصان دہ ہے۔

طبی ماہرین کی جانب سے حالیہ سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کچا دودھ پینے کے نتیجے میں پیٹ کے سنگین امراض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔ کچے دودھ میں ایسے نقصان دہ بیکٹریا ہوتے ہیں جو کہ شدید فوڈ پوائزننگ کا باعث بنتے ہیں۔

دودھ کو ابالے بغیر استعمال کرنے سے اس میں موجود بیکٹریا مذید متحرک ہوجاتے ہیں جس سے پیٹ کے امراض کا خطرہ 96 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں