چوری کرنے والے علاقوں کو بجلی نہیں ملے گی ،عابد شیرعلی

چوری کرنے والے علاقوں کو بجلی نہیں ملے گی ،عابد شیرعلی

اسلام آباد:عوام لوڈشیڈنگ سے تنگ ہیں  اور وزیر مملکت پانی وبجلی نے بجلی کی  ریکارڈ  پیداوار  کا  دعویٰ کر دیا .عابد شیر علی  کا کہنا ہے کہ جمعرات کو  بجلی کی پیداوار سترہ ہزار سات سو میگا واٹ  سے  بھی بڑھ  گئی ساتھ ہی  وزیر  نمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اعلان کیا کہ  ان علاقوں  کو  بجلی نہیں ملے گی جو بل نہیں  دیتے اور بجلی  چوری کرتے ہیں ۔

    پاور جنریشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ آنے والا ہے اس لئے سحروافطار اور تراویح کے دوران لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی جب کہ 85 فیصد علاقوں میں ریلیف دیا جائے گا تاہم بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہوگی۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں بجلی کے مسائل پر نوٹس لیا ہے وہاں بہت زیادہ بجلی چوری اور کنڈا سسٹم عام ہے لیکن ہم کراچی کے عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے نیپرا کو بھی کراچی کے مسئلے پر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم نے بجلی کے شاٹ فال پر قابو پانے کا عزم کررکھا ہے ہماری حکومت نے بجلی پیداوار میں ساڑھے 5 ہزار میگاواٹ اضافہ کیا رواں سال تاریخ کی سب سے زیادہ 17ہزار 720میگاواٹ بجلی پیدا کی اور اسی سال موسم سرما تک 20 ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں آجائے گی جب کہ ہماری ہی حکومت میں بجلی کی پیدوار 22ہزار میگاواٹ تک پہنچے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں