ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری پی ٹی آئی میں شامل
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن سے پرندوں کے اڑنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری نے پی ٹی آئی کو اپنا نیا مسکن بنالیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی

تفصیلات کے مطابق جوں جو ں الیکشن نزدیک آتے جارہے ہیں پاکستان مسلم ن کیلئے پریشان کن صورتحال میں اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ اس کے کئی اراکین اسمبلی نے پارٹی کو خیر بادکہہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ جاں بحق

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اس موقع پر عمران خان نے سردار جعفر لغاری کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

علاوہ ازیں سابقہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا لغاری اور سابق سینیٹر سردار محسن لغاری بھی پی ٹی آئی کا حصہ بن گئے۔خیال رہے کہ ن لیگ کے کئی اراکین اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوچکے جبکہ 2013 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر سردار جعفر لغاری این اے 174 راجن پور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں