خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کےخلاف سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کروادیا

خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کےخلاف سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کروادیا
کیپشن: بطور رکن اسمبلی ملازمت کرنے پرکوئی آئینی یا قانونی پابندی نہیں،تحریری جواب

اسلام آباد:سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کےخلاف سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کروادیا۔

ذرائع کے مطابق جواب میں کہا گیا ہے کہ بطور رکن اسمبلی ملازمت کرنے پرکوئی آئینی یا قانونی پابندی نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے یو اے ای قانون کی غلط تشریح کی، غلطی کا ادراک ہونے پر اپنا اکاؤنٹ اثاثوں میں ظاہر کردیا ، اس لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔خواجہ آصف کی جانب جواب ان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا ۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی

جواب میں مزید کہا گیا کہ یو اے ای کا قانون فریقین کو باہمی شرائط طے کرنے کی اجازت دیتا ہے، عدالت عالیہ نے جن نکات پر خواجہ آصف کی ناہلی کا فیصلہ دیا وہ درست نہیں، خواجہ آصف کا کاغذات نامزدگی میں اپنا پیشہ کاروبار بتانا غلط نہیں، خواجہ آصف کی آمدن کا بڑا حصہ ذاتی کاروبار سے ہے، ان کی ملازمت سے آمدن کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ جاں بحق

تحریری جواب میں کہا گیا کہ کاروبار سے آمدن سے زیادہ ہونے کی وجہ سے پیشہ کاروبار بتایا گیا، خواجہ آصف کی کاروبارسے آمدن 92 لاکھ اورملازمت سے 32 لاکھ ہے، کاغذات نامزدگی میں خواجہ آصف کی تنخواہ 9 ہزار درہم بتائی گئی جبکہ خواجہ آصف کی 62 لاکھ 80 ہزار غیرملکی آمدن میں تنخواہ کے 32 لاکھ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان نے سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

مزید کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں تنخواہ کا نہیں واجبات اور اثاثوں کا پوچھا گیا، خواجہ آصف کے دبئی کے اکاؤنٹ میں کبھی کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی، بند اکاؤنٹ کو ظاہر نہ کرنا کوئی غلط بیانی نہیں، دبئی کے اکاؤنٹ کوظاہرنہ کرناغیرارادی غلطی تھی جس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا گیا۔خواجہ آصف نے غلطی کا ادراک ہونے پر اپنا اکاؤنٹ اثاثوں میں ظاہر کردیا جبکہ سابق وزیرخارجہ کو نااہل قرار دینے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں