انگلش کپتان نے پاکستان کیخلاف سیریز کے لئے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کر ڈالی

انگلش کپتان نے پاکستان کیخلاف سیریز کے لئے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کر ڈالی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لندن:پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی انگلش کپتان جوروٹ نے شاہینوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور اپنا بیٹنگ آرڈر ہی تبدیل کرڈالا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ 2018 ءکٹ کی لانچنگ تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جو روٹ نے بہتر کارکردگی کے لیے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کر ڈالی اور کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنا آسان نہیں ہو گا،کپتانی کیساتھ ون ڈاؤن پرآنے سے ذمہ داری بھی بڑھ جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:افواہیں دم توڑ گئیں،محمد بن سلمان خیریت سے ہیں:سعودی پریس ایجنسی نے نئی تصویر جاری کردی

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں انگلش کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بدترین بیٹنگ کی وجہ ٹاپ آرڈر کا مکمل فلاپ ہونا تھا تاہم وہ پاکستان کے خلاف فتح کیلئے پرامید ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ون ڈاﺅن پر موقع ملنے کے ساتھ ساتھ میری ذمے داری بھی بڑھ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ سے پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ جاں بحق

جو ورٹ نے کہا کہ انہوں نے ایک سال تک کپتانی کا تجربہ کرلیا اور اب وہ خود کو اس پوزیشن پر لانے کیلئے آرام دہ محسوس کرتے ہیں، ان کے لیے اب کپتانی کے ساتھ اپنی بیٹنگ پر بھی توجہ دینا سہل ہوگیا ہے، وہ ان دونوں کو الگ رکھنا چاہتے ہیں، جب وہ گراﺅنڈ میں جائیں گے تو پوری توجہ بیٹنگ پر ہوگی، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں سیریز میں ملنے والی شکستوں میں ایک بڑی وجہ انگلش ٹاپ آرڈر کا تواتر سے پرفارمنس پیش نہیں کرپانا بھی رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں