آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

 اسلام آباد: موجودہ حکومت کی آئینی مدت 31 مئی کو پوری ہو رہی ہے جس میں دو ہفتوں کا وقفہ رہ گیا ہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کون ہوگا پیپلز پارٹی نگران وزیراعظم چھوٹے صوبے سے لانے کے لئے کوشاں، پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد ناموں کو حتمی شکل دیدی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: برطانوی شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگن مارکل کی شادی کی تقریب
 باخبر ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پارٹی نے فاٹا سے انجینئر شوکت اللہ کا نام نگران وزیراعظم کے لئے تجویز کر دیا شوکت اللہ کا نام آصف ززرداری نے تجویز کیا ہے۔ انجیئر شوکت اللہ کے خاندانی ذرائع نے بھی نام تجویز کئے جانے کی تصدیق کردی ہے، وہ سابق گورنر کے پی کے اور ایم این اے بھی رہ چکے ہیں۔

آصف زرداری کی جانب سے پارٹی قیادت سے کہا گیا ہے کہ اگر حکومت انجنئیر شوکت اللہ کے نام پر متفق نہیں ہوتی تو دوسرے آپشن کے طور پر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کا نام بھی حکومت کو پیش کر کے اس کی بطور نگران وزیر اعظم منظوری لی جائے۔ اس بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ان دونوں ناموں کی منظوری کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کےخلاف سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کروادیا
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں