لاہور میں دہشتگردی کا بڑا خطرہ، سیکیورٹی الرٹ جاری

لاہور میں دہشتگردی کا بڑا خطرہ، سیکیورٹی الرٹ جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

لاہور : حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ شہر میں خودکش بمبار داخل ہوچکا ہے اور وہ کسی بھی وقت کسی بھی عمارت کو نشانہ بناسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور پر دہشتگردی کے سائے منڈلانے لگے ہیں اور حساس اداروں نے دہشتگردی کے خطرے کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان فضل اللہ گروپ نے شہر میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے اور ایک خودکش بمبار بھی لاہور میں داخل ہوچکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف نے بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا
 دہشتگرد حساس عمارتوں، غیر ملکی باشندوں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مراسلے میں متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی خطرے کے پیشِ نظر سیکیورٹی سخت کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں