محمد عامر انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے

محمد عامر انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے
کیپشن: محمد عامر کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عدم شرکت کی افواہیں دم توڑ گئیں ، فوٹو فائل

لندن :  پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے جمعہ کے روز قومی ٹیم کیساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا جس کے باعث انگلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں ان کی عدم شرکت کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔؎

یہ بھی پڑھیں:مسلسل کرکٹ کھیلنے سے پرفارمنس متاثر ہوئی: محمد عامر
  

ڈبلن میں آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز محمد عامر کے گھٹنے میں دوبارہ تکلیف شروع ہو گئی تھی تاہم محمد عباس اور امام الحق کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت پاکستان نے پانچ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔محمد عامر نے لیسسٹر شائر کیخلاف دو روزہ وارم اپ میچ سے پہلے قومی ٹیم کیساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر وارم اپ میچ میں حصہ نہیں لیں گے تاکہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ سے پہلے مکمل طور پر فٹ ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں محمد عامر کی شرکت مشکوک
  

 ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد عامر کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور قوی امید ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف میچ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 24 مئی سے لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں