چودہ سال بعد ملک میں عالمی ہاکی مقابلوں کے انعقاد کی اجازت مل گئی

چودہ سال بعد ملک میں عالمی ہاکی مقابلوں کے انعقاد کی اجازت مل گئی
کیپشن: image by face book

لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں 14 سال بعد ہاکی کے میدان آباد کرنے کی بھی اجازت دیدی۔دہشتگردی کے واقعات کے بعد پاکستان میں کرکٹ سمیت کسی بھی طرز کے عالمی منعقد نہیں ہو رہے تھے ۔تاہم اب انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں عالمی مقابلوں کی اجازت دیدی ہے۔

e0471fd2beec27b6cac3de58f61344be

تفصیلات کے مطابق ہاکی کی عالمی تنظیم نے پاکستان کے ہاکی میدان آباد ہونے کی خوش خبری سنادی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14 سال بعد پاکستان میں ہاکی کے بین الاقوامی میچز کرانے کی اجازت دے دی ہے۔اس سلسلے میں ہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ 25 سے 30 ستمبر تک راولپنڈی میں ہوگا،جس میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، قازقستان ، قطر ، عمان اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اس کو بھی پڑھیئے:محمد عامر انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے
 
 
اگرچہ پاکستان اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا میزبان ہو گا لیکن قومی ٹیم ممکنہ طور پر شرکت نہیں کرسکے گی، قومی ہاکی ٹیم ان دنوں پرو ہاکی لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے حصہ نہیں لے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2004 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔ اگرچہ رواں سال جنوری میں ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم ”ہاکی سیریز اوپن“14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والا پہلا باضابطہ ٹورنامنٹ ہوگا۔

نیو نیوز  کی  براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں