عمران خان 1994 کا نواز شریف کا فوج کیخلاف پرانا انٹرویو منظر عام پر لے آئے

عمران خان 1994 کا نواز شریف کا فوج کیخلاف پرانا انٹرویو منظر عام پر لے آئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: عمران خان 1994 کا نواز شریف کا فوج کیخلاف پرانا انٹرویو منظر عام پر لے آئے، کہتے ہیں نواز شریف اپنی فوج کیخلاف زہر اگلنے کے عادی ہیں۔

عمران خان نے چبھتا ہوا ٹویٹ کر دیا، کپتان نے 24 سال پرانا غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیا گیا نواز شریف کا پاک فوج کیخلاف انٹرویو شیئر کر دیا۔ واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں، نوازشریف نے پاکستان کی فوج کے ٹاپ آفیشلز پر، ہیرؤئن بیچنے کا شرمناک الزام عائد کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فہمیدہ مرزا کا آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
 چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اقتدار سے باہر "ہمیشہ "پاکستانی فوج کیخلاف باتیں کیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
 واضح رہے حال ہی میں نواز شریف نے ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس کی وجہ سے ان کو تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی تنقید کا سامنا ہے۔

  So it seems to be habitual with Nawaz Sharif to malign the Pakistan Army every time he is out of power. He did the same in 1994. https://t.co/xCse6m60Ny

c5b5ddbb3400ff63fb5e33e57a648221

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں