سرفراز احمد کو بطور کپتان 97 سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا

سرفراز احمد کو بطور کپتان 97 سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے پاس بطور کپتان 97 سالہ پرانا ریکارڈ توڑنے یا برابر کرنے کا موقع موجود ہے۔ اگر سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو پاکستانی کپتان انگلش سرزمین پرشکست کھائے بغیر 4 میچز جیت کر سابق آسٹریلین کپتان وروک آرمسٹرانگ کا 97 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سرفراز اگر 1-0 سے بھی یہ سیریز جیتے تو انگلش سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف شکست کھائے بغیر زیادہ فتوحات کے عالمی ریکارڈ میں وروک آرمسٹرانگ کے ہم پلہ بن جائیں گے۔ سرفراز احمد نے ابتک انگلش سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے میں ٹیم کی قیادت کی اور دونوں میچوں میں پاکستان کو فتح ملی تھی۔ وہ اب تک دنیا کے واحد کپتان ہیں جو تینوں فارمیٹس کے میچز میں کوئی میچ ہارے یا ڈرا کئے بغیر وہاں کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں، اگر ڈرا میچز کو بھی شامل کیا جائے تو کوئی میچ ہارے بغیر میزبان انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے میں سرفرازاحمد دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فہمیدہ مرزا کا آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ
  ان کے علاوہ تاحال کوئی دوسرا ایسا پاکستانی کپتان نہیں جسے انگلش سرزمین پر کوئی شکست کھائے بغیر کامیابی ملی ہو۔ وروک آرمسٹرانگ اور سرفراز احمد کے علاوہ صرف دو کپتان انگلش سرزمین پر میزبان ٹیم کے خلاف کوئی شکست کھائے بغیر ایک ایک کامیابی حاصل کرپائے ہیں جن میں باب سمپسن اور وین ڈرمرو شامل ہیں۔ لارڈز ٹیسٹ میں شرکت کرکے سرفراز احمد انگلش سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے مجموعی طور پر 13ویں ملکی کپتان بن جائیں گے۔ ان سے قبل جن بارہ کپتانوں نے انگلش سرزمین پر ملکی ٹیم کی قیادت کی ہے، ان میں عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور مصباح الحق کو سب سے زیادہ 2،2 ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہوسکا ہے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا
 
   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں