ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ملک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور :پنجاب کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ ختم، دھوپ نکلنے سے درجہ حرارت اوپر جانے لگا۔

لاہور میں پارہ 38 کو چھونے کا امکان جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی میں سورج چمکنے لگا، درجہ حرارت 37 تک چلا جائے گا۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کرلی گئیں۔کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ 43، دادو، پڈعیدن، چھور اور سکھر میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، راولپنڈی، کوئٹہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔