پاکستان اور انگلینڈ آخری ون ڈے میں آج اِن ایکشن ہوں گی

پاکستان اور انگلینڈ آخری ون ڈے میں آج اِن ایکشن ہوں گی

لیڈز: انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں اپنی ساکھ بچانے کا آخری موقع، پاکستان اور انگلش ٹیمیں 5 ویں اور آخری ون ڈے میں آج اِن ایکشن ہوں گی۔

سیریز میں میزبان حریف کو تین صفر کی واضح برتری حاصل ہے۔مسلسل شکستوں کا شکار پاکستانی ٹیم واحد فتح کیلئے آج لیڈز کے میدان میں انگلینڈ کے خلاف اِن ایکشن ہو گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے ہو گا۔

محمد عامر چکن پاکس سے تاحال مکمل صحتیاب نہ ہو سکے ، آج کا میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔ عامر کی ورلڈکپ میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا۔گرین شرٹس ورلڈ کپ سے پہلے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے کے بعد ٹیم کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف 24 اور 26 مئی کو پریکٹس میچز کھیلنا ہیں۔