پاکستان میں ساری ترقی ن لیگ کے دور میں ہوئی ، احسن اقبال

پاکستان میں ساری ترقی ن لیگ کے دور میں ہوئی ، احسن اقبال
کیپشن: Image Source: Ahsan Iqbal Twitter Account

کراچی:سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں معیشت دنیاکی 5  تیزترین ترقی کرنےوالی معیشتوں میں شامل تھی اب پاکستان کمزورمعیشت کے طورپرابھررہا ہے، ملک میں جب ن لیگ کمزورہوئی ہے تو ملک کمزورہوا۔

تفصیلات کے مطابق ، رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے مزارقائد پر حاضر ی دی او ر فاتحہ خانی کی ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں تنظیم نو ہوئی نیاعہدہ سنبھالا نے کے بعد پہلی بارمزارقائدپرآیا ہوں ،  انہوں نے کہ ن لیگ نے قائد کے وژن کے مطابق پاکستان کولےکرچلناتھا جس کے لیے ہم نے شب روزمحنت کی لیکن ترقی کوپانامہ سازش سے سبوتاژ کیا گیا۔ 

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں ساری ترقی ن لیگ کے دور میں ہوئی جب بھی ن لیگ کمزورہوئی ہے،ملک کمزورہوا، اب پاکستان کمزورمعیشت کے طورپرابھررہا ہے، ن لیگ سی پیک کامنصوبہ لائی جب کوئی سرمایہ کارایک ڈالرلانے کو تیارنہیں تھا، معیشت دنیاکی 5 تیزترین ترقی کرنےوالی معیشتوں میں شامل تھی۔

انہوں نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کاروپیہ کمزورترین ہوچکاہے، اب فٹ بال کی طرح ادھرسے ادھرلڑک رہاہے،روپے کی قیمت گرنے کی وجہ سے قرضہ ڈبل ہوگیا، روپے کی اہمیت بتانے والااب روپے کو بگاڑنے کا ذمے دارہے، نفرت اورتکبر سے نہ ملک چلتاہے معیشت چلتی ہے۔

احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ساری باتیں صفرہوچکی ہیں، کسان ہویابزنس مین ہرفرد پریشان ہے ،پاکستان پر6ارب ڈالر سے زائد کاقرضہ ڈال دیا گیا، عمران خان کوبس ان ہی دو چیزوں کے بارے میں پتاہے۔