پانچواں ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 352 رنز کا ہدف دےدیا

پانچواں ون ڈے : انگلینڈ نے پاکستان کو 352 رنز کا ہدف دےدیا
Image Source: ICC Twitter Account

لیڈز: پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 352 رنز کا ہدف دےدیا،  جوئے روٹ 84 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ 


تفصیلات کے مطابق ،انگلینڈ کیخلاف جاری پانچ کے روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں  انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 351رنز بنائے ، انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیمس وینسی اور جونی بیئراسٹو نے کیا،  جیمس وینسی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،جونی بیئراسٹو  32 رنز پر پویلین لوٹ گئے،کپتان مورگن نے 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

جبکہ جوئے روٹ 84 رنز بنا سکے ،میکر جوز بٹلر 34 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ،معین علی صفر اور ہیرو بین اسٹوکس بھی 21 رنز بنانے کے آؤٹ ہوگئے۔

 

دوسری طرف پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، عماد وسیم نے 3، اور محمد حسنین، حسن علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔