اپوزیشن افطاری کی آڑمیں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گٹھ جوڑکر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان کا الزام

اپوزیشن افطاری کی آڑمیں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گٹھ جوڑکر رہی ہے، فردوس عاشق اعوان کا الزام
کیپشن: Image Source: Govt Of Pakistan Official Twitter Account

سیالکوٹ: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں افطاری کی آڑمیں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف گٹھ جوڑکرنے جارہی ہیں ،سیاسی مفادات کا تحفظ اورمک مکاو کیلیے چور دروازہ ڈھونڈاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق ،معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سازش کرنے جا رہی ہیں، افطارڈنر  کی آڑمیں سیاسی مفادات کا تحفظ اورمک مکاو کیلیے چور دروازڈھونڈا جائے گا، دولیڈران ایک دوسرے کے ساتھ تجدید عہدکرنے جارہے ہیں۔ 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ اپوزیشن کے ان لیڈران سے پوچھتی ہیں کہ افطاری پرعوام کی مشکلات کم کرنے کا عندیہ دیاہے، وزیر اعظم  دونوں جماعتوں کے گٹھ جوڑ اور مک مکاو کا بیانیہ دیتے رہےہیں ،  سیاسی مردے خود کو زندہ رکھنے کےلیے نئے داوپیچ لگا رہے ہیں، حمزہ شہباز شریف کے بیانیے کو ان کا خاندان بھی نہیں مانتا ، ان سے ہمدردی ہو رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ابو بچاو افطاری کو مسترد کرتے ہیں ،گینگ کی شکل میں اپوزیشن کا  اپنی ترجیحات کا تعین ہو گا،  عمران خان ہی اس قوم کے لیے واحد روشن چراغ ہیں جوعمران خان پرتابڑتوڑحملے کرتاتھا اس ٹولے نے نوجوان کا مستقبل داوپر لگا دیا ہے ۔

مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ 70 سالوں کا حساب عمران خان کی نو ماہ کی حکومت سے مانگ رہے ہیں، عداوت رکھنے والا ٹولا عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے یہ سیاسی بہروپیے موروثی سیاست کو بچانا چاہتے ہیں،  تابڑ توڑ حملے کرنیوالے اپنے مفادات کیلیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔عمران خان ناقدین کو سیاسی اور اخلاقی محاذوں پر شکست دےچکا،  ڈکیتی اور چوری کر کے پارلیمنٹ تک پہنچنے والوں کا حساب کرناہو گا۔