ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 43 ہزار 966، اموات 939 ہو گئیں

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 43 ہزار 966، اموات 939 ہو گئیں
کیپشن: ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 292 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے۔ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 43 ہزار 966 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 939 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1841 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 15 ہزار 976، سندھ میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 820، گلگت بلتستان میں 550، اسلام آباد میں ایک ہزار 34 جبکہ آزاد کشمیر میں 115 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 292 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار 957 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 ہزار 489 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 939 ہوگئی۔ سندھ میں 280، پنجاب میں 273، خیبر پختونخوا میں 334، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 38 اور اسلام آباد میں 9 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔