پاکستان میں کورونا سے مزید 104 اموات، 3256 نئے کیسز رپورٹ

104 more deaths from corona virus in Pakistan, 3256 new cases reported
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ اتھارٹی (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر مزید 104 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ پورے ملک میں تین ہزار دو سو چھپن نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں اموات میں حالیہ اضافے سے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد انیس ہزار آٹح سو چھپن تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ لاکھ چھیاسی ہزار ایک سو چوراسی ہو چکی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسوں کی تعداد چھیاسٹھ ہزار تین سو ستتر ہے جبکہ سات لاکھ ننانوے ہزار نو سو اکیاون افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق عالمی وبا کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئی ہیں، صوبے بھر میں اب تک نو ہزار پانچ سو تریسٹھ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں چار ہزار آٹھ سو پینتیس، خیبر پختونخوا میں تین ہزار آٹھ سو ستائیس، اسلام آباد سات سو ترپن، گلگت بلتستان ایک سو سات، بلوچستان میں دو سو ستر اور آزاد کشمیر میں پانچ سو انیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد اناسی ہزار پانچ سو باون، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ ستائیس ہزار چھ سو نو، پنجاب میں تین لاکھ انتیس ہزار نو سو تیرہ، سندھ میں تین 3 لاکھ ایک ہزار دو سو سینتالیس، بلوچستان میں چوبیس ہزار چونسٹھ، آزاد کشمیر میں اٹھارہ ہزار تین سو ساٹھ اور گلگت بلتستان میں پانچ ہزار چار سو انتالیس افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اس مرض سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے صوبہ پنجاب میں 189، صوبہ سندھ میں 14، خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44، اسلام آباد میں 14، آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں  16 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔