خاوند نے بیوی اور سمدھی کو قتل کردیا

 خاوند نے بیوی اور سمدھی کو قتل کردیا

صادق آباد کے نواحی علاقہ تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں خاوند نے بیوی اور سمدھی کو قتل کردیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کے نواحی علاقہ تھانہ کوٹ سبزل کی حدود میں خاوند نے بیوی اور سمدھی کو قتل کردیا مقتولین کو گولیاں مارنے کے بعد کلہاڑیاں بھی ماری گئیں۔

  مرنے والوں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا یہ افسوسناک واقعہ تھانہ کوٹ سبزل کی حدود چک نمبر 267 پی میں پیش آیا ہے جہاں پر خاوند نے بیوی اور سمدھی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا ہے۔

تھانہ کوٹ سبزل کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاوند کو شبہ تھا کہ بیوی اور سمدھی میں ناجائز تعلقات ہیں مقتولین کو گولیاں مارنے کے بعد کلہاڑیاں بھی ماری گئیں ہیں اوردونوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں ریسکیو نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ۔پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں