انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرناچاہیے ، فواد چودھری

انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرناچاہیے ، فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات  فواد چودھری نے انتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرناچاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نےانتخابی اصلاحات کیلئے اپوزیشن کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنے کی دعوت دے دی ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی  الیکٹرانک ووٹنگ مشین  کا جائزہ تو لیں،دونوں جماعتیں پرچی سےباہرآنےکیلئےتیارنہیں ہے ۔


پولنگ کےبعدسب سےبڑامسئلہ بروقت نتیجہ نہ آناہے، وفاقی مشیر پارلیمانی امور بابراعوان نے کہا  کہ ہارنے والا الیکشن کا نتیجہ ماننے کو تیار نہیں ہوتا،انتخابی  نظام کو لاحق کینسر کا علاج  قوم کے سامنے رکھ رہےہیں۔


اسلام آباد میں دونوں رہنماؤں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا۔